[]
آگرہ واقع بھاڑئی ریلوے اسٹیشن کے پاس پاتال کوٹ ایکسپریس کے دو ڈبوں میں آگ لگ گئی جس میں 2 مسافر جھلس گئے ہیں، ڈبے میں لگی آگ کو دیکھ کر مسافروں میں چیخ و پکار کا عالم دیکھنے کو ملا۔
اتر پردیش کے آگرہ میں ٹرین آتشزدگی کا ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تھانہ ملپورہ کے بھاڑئی ریلوے اسٹیشن کے پاس پنجاب کے فیروزپور سے مدھیہ پردیش کے سیونی جانے والی پاتال کوٹ ایکسپریس (14624) کے دو ڈبوں میں اچانک آگ لگ گئی جس نے مسافروں میں بھگدڑ کی حالت پیدا کر دی۔
بتایا جاتا ہے کہ بدھ کی دوپہر پاتال کوٹ ایکسپریس میں آگ لگنے کا یہ واقعہ پیش آیا، حالانکہ اس کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ذرائع سے موصولہ خبروں کے مطابق اس آگ کی زد میں دو مسافر آئے ہیں جنھیں علاج کے لیے مقامی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ ٹرین میں آگ لگنے سے چیخ و پکار مچ گئی اور پھر فوری طور پر ریل و مقامی انتظامیہ کو اس کی جانکاری دی گئی۔
موصولہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ مقامی عوام کی مدد سے ریلوے افسران آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ موقع پر فائر بریگیڈ کی ٹیم بھی پہنچ چکی ہے۔ ٹرین میں آگ لگنے کی خبر ملتے ہی پولیس اور ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
;