العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطل کردی گئی

[]

لاہور: پاکستانی پنجاب نگران کابینہ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطل کردی، ذرائع نے بتایا کہ کریمنل پروسیجرل کوڈسیکشن401 کے تحت حکومت مجرم کی سزا معطل کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں نگران پنجاب کابینہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطل کردی ، حکومتی ذرائع نے بتایا کہ نگران حکومت نے کریمنل پروسیجرل کوڈ کے سیکشن 401 کے تحت سزا معطل کی، کریمنل پروسیجرل کوڈسیکشن401کےتحت حکومت مجرم کی سزامعطل کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سال 2019 میں نواز شریف کی لندن روانگی سے قبل بھی سیکشن401 کے تحت سزا معطل کی گئی تھی۔

اس حوالے سے سابق اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ قانون واضح ہے اسلام آبادہائیکورٹ کا اپنا فیصلہ بھی موجود ہے، فیصلے میں ہے کہ سزا معطل کے معاملات صوبائی حکومت دیکھ سکتی ہے ، اس کی نظیر 426 میں بھی ملتی ہےاور عدالتی فیصلے میں بھی، اسلام آبادہائیکورٹ کےفیصلے پر عمل ہوچکا ہے، نگران حکومت بھی سزا معطل کرسکتی ہے۔

خیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں آج عدالت کے سامنے سرنڈر کریں گے، عدالت نے ان کی آج 24 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈریفرنس میں نواز شریف کو وطن واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے روک دیا تھا اور نوازشریف کو عدالت میں سرنڈرکرنے کا موقع دیا تھا۔

واضح رہے نواز شریف ایون فیلڈاورالعزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں ، احتساب عدالت نے ایون فیلڈریفرنس میں نواز شریف کو 10سال قید اور 80لا کھ پاؤنڈ کی سزا اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 7سال قید کی سزا سنائی تھی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *