نئی دہلی (پی ٹی آئی) جٹ طیاروں کے ایندھن یا ATF کی قیمت میں آج 1.5 فیصد کی کمی کی گئی جبکہ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں استعمال کی جانے والی کمرشیل پکوان گیس کے 19 کیلو گرام کے سلنڈر کی قیمت میں 14.5 روپے کی کمی کی گئی۔
بین الاقوامی قیمتوں کے مطابق ماہانہ نظر ثانی کے دوران یہ تبدیلیاں کی گئیں۔
قومی دارالحکومت میں جہاں دنیا کے مصروف ترین ایرپورٹس ہیں، ATF کی قیمت میں فی کیلو لیٹر 1401.37 فی کیلو لیٹر یا 1.52 فیصد کی کمی کی گئی ہے جس کے ساتھ ہی قومی دارالحکومت میں اس کی قیمت گھٹ کر 90,455.47 فی کیلو لیٹر ہوگئی ہے۔
ماہانہ اساس پر دو اضافوں کے بعد قیمتوں میں یہ کمی کی گئی ہے۔ یکم نومبر کو ATF کی قیمت میں 2941.5یعنی (3.3) فیصد کا اضافہ کیا گیا۔ یکم دسمبر 2024 کو اس کی قیمت 1318.12فی کیلو لیٹر بڑھائی گئی تھی۔