ممبئی (پی ٹی آئی) امریکی ڈالر کے مقابل روپے کی قیمت میں 13 پیسے کی ریکارڈ کمی آئی اور اس کی قدر آج گھٹ کر 85.65 ہوگئی ہے۔
بیرونی فنڈس کے اخراج اور عالمی بازاروں میں ڈالر کی قدر مستحکم ہونے سے 3فیصد کا نقصان ہوا۔
فارایکس ٹریڈرس نے کہا کہ فیڈرل ریزرو کے ریٹ میں کٹوتیوں پر محتاط موقف اور ڈالر اِنڈیکس اور امریکی دس سالہ بانڈ کی پیداوار کو بڑھانے والے ”ٹرمپ فیکٹر“ کے درمیان روپے مسلسل دباؤ میں ہے۔
اس کے علاوہ سست گھریلو معاشی ترقی، تجارتی خسارہ میں اضافہ اور غیرملکی مسلسل اخراج نے روپے کی قدر میں مزید کمی کو ہوا دی ہے۔
انٹربینک فارن اکسچینج میں روپیہ 85.54 پر کھلا اور انٹرا ڈے ٹریڈ کے دوران ڈالر کے مقابلہ میں 85.66 کی کم ترین سطح کو چھوگیا۔