[]
بنگلورو – 24 اکتوبر (اردولیکس) کرناٹک حکومت نے تعلیمی اداروں میں لڑکیوں کو حجاب کے ساتھ مسابقتی امتحانات میں شرکت کی اجازت دی۔ ہندو تنظیموں نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ تعلیم ایم سی سدھا کر کے حکم کے خلاف احتجاج کی دھمکی دی ہے۔ جس پر وزیر تعلیم سدھاکر نے طالبات کو حجاب پہننے کے کی اجازت کے فیصلے کی تائید کی اور کہا کہ لوگ اس فیصلے میں آزاد ہیں کہ وہ کیا پہننا چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ ایک سیکولر ملک ہے، لوگ اپنے لباس کا فیصلہ کر سکتے ہیں سدھا کرنے کہا کہ بعض لوگ اس معاملے میں غیر ضروری تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور الجھن پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ میں نے ہر ایک کی آزادی کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ جو لوگ احتجاج کر رہے ہیں انھیں نیٹ امتحان کی رہنما ہدایات کا جائزہ لینا چاہے۔
گذشتہ سال بی جے پی دور اقتدار میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کے خلاف بڑے پیمانہ پر مظاہرہ ہوا تھا۔ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے۔