ترکی میں پولیس کا داعش کے خلاف آپریشن؛ 7 اہلکار زخمی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے شمال مغرب میں یالووا کے علاقے میں داعشی عناصرا کے خلاف پولیس نے کاروائی کی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق کارروائی کے دوران پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں سات اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا اور ان کی حالت مستحکم ہے۔

ترکی کی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق، تی آر ٹی نے اطلاع دی ہے کہ یالووا میں پولیس کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کم از کم سات اہلکار زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور ان کی حالت عمومی طور پر ٹھیک بتائی گئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *