ایران نے بیک وقت تین ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیے+ ویڈیو

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے روسی لانچ پیڈ کا استعمال کرتے ہوئے بیک وقت تین نئے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیے۔ یہ سیٹلائٹس طلوع-3، ظفر-2 اور کوثر-1.5 ہیں، جنہیں روس کے ووستوچنی خلائی مرکز سے سویوز-2.1b راکٹ کے ذریعے مدار میں داخل کیا گیا۔

لانچنگ سے قبل یہ تینوں ایرانی سیٹلائٹس روسی سویوز راکٹ کے ساتھ تکنیکی کمپلیکس میں مربوط کیے گئے تھے، جس کے بعد راکٹ کو لانچ سائٹ منتقل کیا گیا۔ یہ ایک کثیر المقاصد مشن ہے جس میں ایرانی سیٹلائٹس کے ساتھ ساتھ مختلف بین الاقوامی سیٹلائٹس بھی خلا میں بھیجے گئے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ایران نے ایک ہی مشن میں متعدد سیٹلائٹس خلا میں لانچ کیے ہیں۔ اس مشن میں شامل طلوع-3 ایران کا اب تک کا سب سے وزنی سیٹلائٹ ہے، جس کا وزن 150 کلوگرام ہے۔ اسے ایران کا سب سے جدید مشاہداتی سیٹلائٹ قرار دیا جا رہا ہے، جو تقریبا 80 فیصد مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے اور سیٹلائٹ کلسٹر ٹیکنالوجی میں خودکفالت کی جانب ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

ایران نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال وہ اپنا پہلا ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ کلسٹر بھی خلا میں بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے، جسے “شہید سلیمانی” کا نام دیا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *