نئی ممبئی میں مہاراشٹر حکومت صوفی بھون بنائے گی

[]

کابینہ کے وزیر عبدالستار نے کہا کہ صوفی بھون کی تعمیر کے ساتھ ساتھ حکومت کی طرف سے جو بھی مدد درکار ہوگی وہ فراہم کی جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

عروس البلاد ممبئی سے متصلہ نئی  ممبئی میں صوفی بھون تعمیر کیا جائے گا اس کے لئے وزیر اعلیٰ ایکناتھ.شندے حکومت میں کابینی وزیر عبدالستار نے 5 کروڑ روپے کے پہلے فنڈ دینے کا اعلان کیا۔ممبئی کے رنگ شاردا آڈیٹوریم میں ہفتہ کی شام غریب نواز کے نام سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اس خاص موقع پر بی جے پی لیڈر حاجی عرفات شیخ کو آل انڈیا صوفی بورڈ کا صدر منتخب کیا گیا۔ جبکہ عادل نواز قادری ورکنگ صدر منتخب ہوئے۔ اس پروگرام میں مہاراشٹر حکومت کے وزیر عبدالستار نے بھی شرکت کی۔ اس پروگرام میں وزیر عبدالستار کے علاوہ بی جے پی ممبئی کے صدر آشیش شیلر، کانگریس ایم ایل اے امین پٹیل سمیت ملک بھر سے بڑی تعداد میں صوفیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر عبدالستار نے بتایا کہ یہ صوفی بھون نئی ممبئی میں بنائی جائے گی جہاں ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ صوفی بورڈ کا ہیڈ آفس کرناٹک میں ہوگا لیکن یہ ایک دفتر میں بھی شروع ہوگا۔

کابینی وزیر عبدالستار نے کہا کہ ممبئی میں بنائے جانے والے صوفی بھون کا بھومی پوجن مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی میں صوفی بھون کی تعمیر کے حوالے سے جلد ہی منترالیہ میں میٹنگ ہوگی، میٹنگ کے بعد دسمبر میں ہونے والےاسمبلیمیں مزید فنڈز کی فراہمی کی جائے گی۔ کابینہ کے وزیر عبدالستار نے کہا کہ صوفی بھون کی تعمیر کے ساتھ ساتھ حکومت کی طرف سے جو بھی مدد درکار ہوگی وہ فراہم کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *