اس سلسلے میں حکومت نے 3 سینئر افسران کو معطل کر دیا ہے جنہوں نے حفاظتی معیار کی خلاف ورزیوں کے باوجود 2023 میں کلب کو چلانے کی اجازت دی تھی۔ حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس میں جنوبی گوا کلکٹر، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ڈپٹی ڈائریکٹراور فارنسک لیب کے ڈائریکٹر شامل ہیں۔ کمیٹی کو ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔ حادثے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 5 ابھی بھی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ گوا حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ دیگر ریاستوں اور نیپال سے ملازمین کی لاشوں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
گوا نائٹ کلب حادثہ معاملے میں 4 گرفتار، ایک ہفتے میں آئے گی جانچ رپورٹ
