
نئی دہلی ۔پیک کیے ہوئے اسنیکس، فاسٹ فوڈ اور میٹھے مشروبات بچوں کی جانب سے زیادہ مقدار میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ان میں غذائیتی قدریں کم اور کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں۔ کم جسمانی سرگرمی، الٹرا پروسیسڈ خوراک، اور زیادہ اسکرین ٹائم بچوں میں موٹاپے کا سبب بنتے جا رہے ہیں۔ ویڈیو گیمز، آن لائن کلاسز اور ریلس کے لیے وقت نکالنے کی وجہ سے باہر کھیلنے کا وقت کم ہو گیا ہے۔ نیند کی کمی سے ہارمونز کا توازن بگڑ جاتا ہے، پیٹ کے گرد چربی بڑھتی ہے اور کم عمری میں ہی شوگر (ذیابطیس) ہونے کا خطرہ بڑھ جاتاہے۔
