[]
حیدرآباد: حیدرآباد یوتھ کووریج تنظیم کے بانی محمد سلمان اور سید ایوب آخر کار کل ہند مجلس اتحادالمسلمین میں شمولیت اختیار کرلی۔ تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات سے قبل انتخابی ماحول کافی گرم دکھائی دے رہا ہے۔
تلنگانہ اسمبلی انتخابات سے قبل حیدرآباد یوتھ کووریج کے محمد سلمان اورسید ایوب کی اچانک ایم آئی ایم میں شمولیت سے سیاسی حلقوں میں بے چینی نظر آرہی ہے۔
ایچ وائی سی کے محمد سلمان نے اور سید ایوب نے مجلس کے فلور لیڈر اور چندرائن گٹہ کے ایم ایل اے اکبرالدین اویسی سے ان کی قیامگاہ واقع بنجارہ ہلز میں ملاقات کی اور مجلس میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر نامپلی کے الیکشن انچارج اور سابق میئر ماجد حسین نے موجود تھے۔
واضح رہے کہ حیدرآباد یوتھ کووریج کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے تاہم ایچ وائی سی کے فیس بک اکاؤنٹ پر ہم سب کو ’’ ایک ہونے کی ضرورت ہے‘‘ تحریر کیا ہوا ہے اور ایک تصویر بھی شیئر کی گئی جس میں ایچ وائی سے کے بانی محمد سلمان اور سید یوب کے ساتھ سابق میئر ماجد حسین معراج بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔