اسپیکر مہاراشٹرا اسمبلی کو سپریم کورٹ کی آخری مہلت

[]




نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آج اسپیکر مہاراشٹرا اسمبلی راہول نارویکر کو آخری موقع دیا کہ وہ شیوسینا کے دو گروپس نے ایک دوسرے کے ارکان ِ اسمبلی کو نااہل قراردینے کی جو درخواستیں داخل کی ہیں ان کا جلد تصفیہ کریں۔

عدالت نے کہا کہ ان درخواستوں کی جلد سے جلد یکسوئی کی جانی چاہئے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا کی اس بات کا نوٹ لیا کہ وہ دسہرہ کی چھٹیوں میں اسپیکر سے شخصی طورپر بات چیت کریں گے اور بتائیں گے کہ طریقہ ئ کار کیا ہوگا۔ بنچ نے کہا کہ ہم ٹائم شیڈول سے مطمئن نہیں ہیں۔

 سپریم کورٹ نے قبل ازیں اسپیکر پر جم کر تنقید کی تھی کہ وہ ان درخواستوں کی یکسوئی میں تاخیر کررہے ہیں۔ 18 ستمبر کو سپریم کورٹ نے اسپیکر سے کہا تھا کہ وہ بتائیں کہ کتنے وقت میں درخواستوں کی یکسوئی کریں گے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *