’فلسطینیوں کےساتھ ناانصافی ہو رہی ہے‘

[]




بیجنگ: چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کےساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔

بیجنگ میں گفتگو کرتے ہوئے وانگ نے کہا کہ اسرائیل اور حماس تنازعہ کی وجہ فلسطینیوں کے ساتھ “تاریخی ناانصافی” ہے۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اس مسئلے کی جڑ ایک آزاد ریاست کے قیام کے لیے فلسطین کی خواہش کے حصول میں طویل تاخیر میں ہے اور حقیقت یہ ہے کہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہونے والی تاریخی ناانصافی کو درست نہیں کیا گیا ہے۔

چین نے مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورتحال پر کہا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل حالیہ کشیدگی میں اضافے پر نظر ہے تازعات کی وجہ سےعام شہریوں ہلاکتوں پر بہت غمزدہ ہیں۔

بیان کے مطابق شہریوں کو نقصان پہنچانے والی کارروائیوں کی مخالفت اور مذمت کرتے ہیں چین تنازعات کو بڑھانے اور خطے کو غیرمستحکم کرنےکی مخالفت کرتا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *