پاکستانی باؤلرس نے روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کو روکنے کا پلان بنالیا

[]

احمدآباد: ہندوستان اور پاکستان 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں اس شاندار میچ کے لیے احمد آباد پہنچ چکی ہیں اور اپنی پریکٹس بھی شروع کر دی ہے۔

پاکستان ابھی تک ون ڈے ورلڈ کپ میں ہندوستان کے خلاف پہلی جیت کا انتظار کر رہا ہے۔ پاکستان نے ورلڈ کپ 2023 کے ابتدائی دونوں میچز بابر اعظم کی قیادت میں جیتے ہیں۔

 ٹیم نے پہلا میچ ہالینڈ کے خلاف 81 رنز سے جیتا تھا اور سری لنکا کے خلاف اس نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ایسے میں پاکستانی ٹیم کی نظریں اب ہندوستان کے خلاف میچ پر ہیں اور ٹیم یہ میچ جیت کر تاریخ رقم کرنے کی کوشش کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی اسپن بولرز بھارت کے خلاف میچ کے لیے خاص انداز میں تیاری کر رہے ہیں۔

پاکستان کے بائیں ہاتھ کے اسپنر محمد نواز، لیگ اسپنر شاداب خان اور عارضی لیگ اسپنر افتخار احمد نے ہندوستان کے خلاف میچ سے قبل جمعرات کو ہونے والے پریکٹس سیشن کے دوران ‘اسپاٹ’ باؤلنگ کی مشق کی۔ ان تینوں اسپنرز نے مین نیٹ میں بلے بازوں کو گیند نہیں دی۔

 بلکہ ان تینوں گیند بازوں نے باؤلنگ کوچ مورنے مورکل کی نگرانی میں مختلف پچوں پر سپاٹ باؤلنگ پر توجہ دی۔ چند سال پہلے تک باؤلرز پریکٹس کے دوران سپاٹ باؤلنگ کی کوشش کرتے تھے لیکن اب ایسا کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے اور فی الحال ایسی پریکٹس کا رجحان نہیں ہے۔

مورکل نے پلاسٹک کے اسٹمپ کو مارکر کے طور پر چھ میٹر اور چار میٹر کی حدود میں رکھا۔ اس نے دونوں کے درمیان ایک سرخ پلاسٹک کون رکھا اور اپنے اسپنرز سے گیند کو صحیح جگہ پر مارنے کو کہا۔ ان تینوں اسپنرز میں شاداب زیادہ درست نظر آئے جبکہ نواز اور افتخار نے یا تو بہت شارٹ پچ یا اوور پچ پر گیند کی۔ اس کے علاوہ پاکستانی کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کی پریکٹس بھی کی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *