اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان پر ایک بار پھر دراندازی، موٹر سائیکل سوار شہید

 مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی لبنان میں اسرائیل کی ایک اور دراندازی کے نتیجے میں ایک شخص شہید ہو گیا۔ لبنانی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی ڈرون نے شہر صور کے قریب القلیله کے علاقے میں ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سوار موقع پر ہی شہید ہو گیا۔

ابھی تک شہید ہونے والے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب اسرائیلی افواج کی جانب سے جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

گزشتہ روز بھی نبطیہ کے علاقے حاروف میں اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک شخص شہید ہوا تھا، جب کہ چند روز قبل المصیلح علاقے میں صہیونی حملے کے نتیجے میں 300 سے زائد تعمیراتی مشینیں اور بھاری آلات تباہ کر دیے گئے تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *