[]
نئی دہلی _ وزارت خارجہ کے ترجمان باگچی نے کہا کہ فلسطین کے سلسلے میں بھارت کی پالیسی بالکل واضح ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے ایک آزاد، خود مختار اور قابل قبول فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے براہ راست بات چیت شروع کرنے کی وکالت کی ہے، جو اسرائیل کے ساتھ محفوظ اور تسلیم شدہ حدود میں وجود میں آئے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بین الاقوامی انسانی قانون کی پابندی کرنا ایک عالمی ذمہ داری ہے اور دہشت گردی کی لعنت سے اس کی تمام شکلوں سے لڑنا بھی عالمی ذمہ داری ہے۔اسرائیل میں حماس کے حملے میں کیرالا کی ایک خاتون کے زخمی ہونے پر باگچی نے کہا کہ وہ اسپتال میں داخل ہیں اور ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ انھیں اب تک کسی بھی طرح کی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔ایک دیگر سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ بھارت سفارتی موجودگی میں برابری کو یقینی بنانے کے تئیں پابند عہد ہے اور ایسی برابری کو یقینی بنانے کیلئے وہ کینیڈا حکومت سے بھی رابطے میں ہے۔