[]
حیدر آباد: ٹالی ووڈ اداکار پلاپولو ناؤدیپ مبینہ ڈرگ ٹرافکنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے اجلاس پر حاضری ہوئے۔ اداکار انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے ریجنل آفس حیدر آباد میں پہنچے۔
مالی معاملتوں کے تعلق سے مرکزی ایجنسی کے عہدیداروں کی جانب سے اُن سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ ای ڈی نے ناؤدیپ کو ایک نوٹس جاری کی تھی اور پوچھ تاچھ کے لئے اُنہیں طلب کیا گیا تھا۔
ڈرگ کیس میں سابق میں بھی ناؤدیپ سے ای ڈی کے عہدیداروں نے پوچھ تاچھ کی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ناؤدیپ بعض ٹالی ووڈ شخصیتوں کے ساتھ ڈرگ کیس میں ملوث ہیں۔ تلنگانہ اسٹیٹ نارکوٹکس بیورو (ٹی ایس این اے بی) نے 23 / ستمبر کو اداکار سے پوچھ تاچھ کی تھی۔
اُن پر منشیات کا ناجائز کاروبار کرنے والے افراد کے ساتھ مبینہ روابط کے سلسلہ میں حکام نے پوچھ تاچھ کی ہے جو کہ حال ہی میں گرفتار کئے گئے ہیں۔ ناؤدیپ سے رامچند کے ساتھ روابط کے تعلق سے پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ منشیات کی فروخت پر حال ہی میں گرفتار بعض دوسرے افراد سے اُن کے روابط کے تعلق سے بھی حکام نے پوچھ تاچھ کی۔ عہدیداروں نے بتایا جاتا ہے کہ رامچند اور ناؤدیپ کے درمیان واٹس ایپ پر ہوئی بات چیت کی تفصیلات بھی حاصل کی گئیں۔
پوچھ تاچھ کے بعد انہوں نے میڈیا کو بتایا تھا کہ گزشتہ 7 تا 8 سال کے سی ڈی آر تفصیلات جمع کی گئیں ہیں جس کی بنیاد پر اُنہیں حاضر ہونے کے لئے کہا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کرنے والوں کی جانب سے کئے گئے تمام سوالات کے انہوں نے جوابات دیئے اور جانے کی اجازت دی گئی۔
ٹی ایس این اے بی نے گڈی ملکاپور پولیس کے ساتھ گزشتہ ماہ 11 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں نائیجریا کے 3 باشندے بھی شامل ہیں۔ اِس موقع پر اُن کے قبضہ سے منشیات ضبط کی گئیں۔ ناؤدیپ اور رامچند کے تعلق سے بتایا گیا تھا کہ وہ گرفتاری سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم ناؤدیپ نے اُن کے ملوث ہونے کی تردید کی تھی اور ضمانت قبل ازوقت گرفتاری کے لئے وہ تلنگانہ ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے۔
ہائی کورٹ نے پولیس کو ہدایت دی تھی کہ اُن کے خلاف سخت کارروائی نہ کی جائے تاہم کہا گیا کہ پولیس نوٹس جاری کرتے ہوئے پوچھ تاچھ کرسکتی ہے جس کے بعد ٹی ایس این اے بی نے اُنہیں نوٹس جاری کی۔
ناؤدیپ ٹالی ووڈ کی اُن شخصیتوں میں شامل ہیں، جن سے تلنگانہ کے محکمہ آبکاری کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم پوچھ تاچھ کررہی ہے تاکہ ڈرگس ریاکٹ سے متعلق حقائق کو بے نقاب کیا جاسکے۔