بریکنگ: تلنگانہ سرکاری ملازمین کے لئے پی آر سی کا اعلان، 5 فیصد کی فوری عبوری راحت

[]

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے پیر کے روز ریاست کے سرکاری ملازمین کے نئے پے اسکیل کے لئے سفارشات پیش کرنے پے ریویژن کمیشن (پی آر سی) کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔

ریاست کی چیف سکریٹری شانتی کماری نے ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر این شیوا شنکر کو پی آر سی چیئرمین اور ایک اور ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر بی رامیا کو کمیٹی کا رکن مقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

احکامات میں تجویز دی گئی کہ پی آر سی 6 ماہ کے اندر رپورٹ حکومت کو پیش کرے۔ دوسری طرف ریاستی محکمہ خزانہ سے کہا گیا ہے کہ وہ پی آر سی کے کام کے لئے مطلوبہ فنڈز اور عملہ فراہم کرے۔

دریں اثناء حکومت نے ریاستی سرکاری ملازمین کو 5 فیصد عبوری راحت ادا کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلے اس گونج کے درمیان آئے ہیں کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) آئندہ چند دنوں میں تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر سکتا ہے۔

انتخابات نومبر یا دسمبر میں ہونے کا امکان ہے جبکہ انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے الیکشن کمیشن کی ایک ٹیم منگل کو تلنگانہ کا تین روزہ دورہ شروع کر رہی ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *