ہٹلر کے مقام ِ پیدائش کو پولیس اسٹیشن میں بدلنے کا کام شروع

[]

برونو ایم اِن (آسٹریا): آسٹریا میں اُس مکان کو جہاں 1899 میں اڈولف ہٹلر کی پیدائش ہوئی تھی‘ پولیس اسٹیشن میں تبدیل کرنے کا کام پیر کے دن شروع ہوگیا۔

اس پراجکٹ کا مقصد اس مقام کو غیرپرکشش بنادینا ہے تاکہ وہ لوگ جو نازی آمر کی مدح سرائی کرتے ہیں‘ ایسا نہ کرسکیں۔

جرمنی کی سرحد سے متصل آسٹریا کے ٹاؤن برونو ایم اِن میں اس عمارت کے تعلق سے فیصلہ 2019 میں ہوا تھا۔

یہاں ایک پولیس اسٹیشن‘ ضلع پولیس ہیڈکوارٹر اور سیکوریٹی اکیڈیمی برانچ کی تعمیر کی جائے گی جہاں پولیس عہدیدار انسانی حقوق کی ٹریننگ لینے آئیں گے۔

پیر کے دن ورکرس نے باڑھ لگادی اور تعمیراتی کام کے لئے پیمائش شروع کردی۔ توقع ہے کہ 2026 میں پولیس کو نئی عمارت مل جائے گی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *