صہیونیوں کی تخریب کاری، مسجد اقصی کے نیچے نئی سرنگ کھود دی

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے یہودیوں کی عید کے موقع پر مسلمانوں کے قبلہ اول کے نیچے نئی سرنگ کا افتتاح کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کی لمبائی صحن براق سے قصر اموی تک ہوگی۔ سرنگ کا آغاز سلوان قصبے سے ہوگا اور صحن براق سے ہوکر قصر اموی پر ختم ہوگی۔

اس سرنگ کو کھودنے سے مسجد اقصی کو یہودی رنگ دینے کا عمل مزید تیز ہوگا اور معبد سلیمانی کی ترویج کا نظریہ پھیل جائے گا۔

سرنگ کی لمبائی 200 میٹر اور اونچائی 12 میٹر ہے۔ سرنگ کے اندر تصویری نمایشگاہ ہے صہیونی حکومت کے مطابق اس میں قدس کی تاریخ کو نمایاں کیا گیا ہے۔

سرنگ سے گزرتے وقت تین زبانوں عربی، انگریزی اور عبرانی میں تین منٹ کی ویڈیو دکھائی جاتی ہے جس میں یہودیوں کے دعوی کے مطابق معبد سلیمانی کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *