بال جھڑنے کی پریشانی سےکیسے چھٹکارہ پائیں؟

[]

بالوں کا گرنا بعض اوقات بڑی پریشانی بھی بن جاتی ہے، اس کی وجہ سے انسان ڈپریشن کا شکار بھی ہوجاتا ہے۔ لیکن بالوں کے گرنے کی ایک نہیں کافی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ جس میں غذا وٹامنزکی کمی، تناؤ، پریشانی اور بیماری بھی ہوسکتی ہے۔ مردوں میں بالوں کے گرنے کی وجہ ٹوپی کا استعمال بھی ہوسکتا ہے۔ آج ہم بالوں کوگرنے سے بچانے کے لئے چند طریقے دیکھیں گے۔ جن پر عمل کرکے ہم اپنے بالوں کی حفاظت کرسکتے ہیں۔

وٹامنزنہ صرف آپ کی صحت کے لئے اچھے ہیں یہ آپ کی بالوں کے لئے بھی مفید ہیں۔ وٹامن ای آپ کے بالوں کی جڑوں کوصحت مند رکھنے کے لئے خون کی گردش کو بہتربناتا ہے اوربالوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ پروٹین والی غذا جیسے مچھلی، گوشت انڈے سویا یعنی پروٹین والی غذا سے بال کی صحت کو فروغ ملتا ہے۔ اس کے نتیجے میں ان کو جھڑنے سے روکا جاسکتا ہے۔

جولوگ بال گرنے کی پریشانی میں مبتلا ہیں۔ وہ باقاعدگی سے تیل کی مساج کریں۔ تیل کی مساج سے سرکی خشکی کوختم کیاجاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ بادام اورناریل کا تیل اس کے لئے مفید ہے۔

جب بال گیلے ہوتے ہیں تو تب وہ کمزور حالت میں ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے بالوں کوکنگھاکرنے سے گریزکریں۔ اس حالت میں بال ٹوٹتے ہیں ۔ اپنے بالوں کی الجھنوں کوکم کرنے کے لئے اپنی انگلیوں کا استعمال ہیں… کنگھایا برش کا نہیں۔

لہسن ،ادرک اورپیاز کا پانی آپ کے بالوں کے لئے بے حد مفید ہے ان چیزوں کو رات کو سرپر لگاکر چھوڑدیں صبح شیمپو سے اچھی طرح دھولیں… یہ طریقہ ہفتہ بھرکریں۔ آپ کو واضح فرق نظرآئے گا۔

بعض ادویات بھی ایسی ہوتی ہیں جن کے استعمال سے بال گرنا شروع ہوجاتے ہیں، اس سلسلے میں اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

بعض اوقات پریشانی یاتناؤ کی وجہ سے بھی انسان کوبال گرنے کی پریشانی سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ تناؤ کی وجہ سے انسان بہت سی اوربیماریوں میں بھی مبتلا ہوتا ہے ، اورحالیہ دنوں میں کروناوائرس کی وبا کی وجہ سے بھی لوگ تناؤ کا شکار ہوئے ہیں۔ اس لئے اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ ان کے گرنے کی وجہ کوئی بیماری بھی ہوسکتی ہے اس لئے اپنے ڈاکٹر سے بھی معائنہ کروائیں۔
٭٭٭



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *