[]
حیدرآباد: ٹماٹرکی قیمت آسمان کو چھورہی ہے ایسے میں چوراب قیمتی اشیاء کے ساتھ ساتھ ٹماٹرکی چوری کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹ رہے ہیں۔ کرناٹک کے بیلور تعلقہ کے گونی سومانہلی گاؤں میں دھرانی نامی نوجوان کسان کے کھیت سے چوروں نے ڈیڑھ لاکھ روپے کی فصل چوری کر لی۔ ٹماٹر کو کاٹ کر منگل کی رات مارکیٹ میں بھیجنے کے لیے رکھا گیا تھا صبح نظر نہیں آیا۔
دھرانی نے بتایا کہ اب تک اس کے والد سوما شیکھر کھیتی کا کام دیکھتے رہے ہیں اور جب سے وہ فالج کا شکار ہو چکے ہیں اس نے کھیتی اور پھلوں کو منڈی لے جانے کی ذمہ داری لی ہے۔ اس سال ٹماٹر کی پہلی فصل منافع پر فروخت کرنے کے بعد دوسری فصل چوری کر لی گئی۔ پولیس نے ملزم کی شناخت کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔ دوسری طرف ہاویری اور آس پاس کے علاقوں میں ٹماٹر لانے والے کسان ان کی حفاظت کے لیے کچھ لوگوں کو ساتھ لے کر آرہے ہیں تاکہ وہ چوروں سے اپنا مال بچا سکیں۔