شام اور ایران کی مشترکہ فوجی مشق، قدس فورس کے کمانڈر کی خصوصی شرکت

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنرل اسماعیل قاآنی نے ایران اور شام کی مشترکہ فوجی مشق کی نگرانی کی اور شام کو فوجی اور سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کرنے کی کوششوں کے تسلسل میں کئی علاقوں کا دورہ کیا۔ 

تاہم رپورٹوں میں مشق کی نوعیت یا جگہے کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

قدس فورس کے سربراہ نے شام کے دارالحکومت دمشق میں سینئر فوجی حکام اور کمانڈروں کے ساتھ ملاقات کی۔

جنرل اسماعیل قاآنی نے اپنے دورے کے دوران کہا کہ شام سمیت خطے اور دنیا بھر میں افراتفری، دہشت گردی اور جنگ کی اصل وجہ امریکا ہے۔

شام اور ایران برادر ممالک ہیں اور ان کے درمیان اہم، ہمہ گیر اور گہرے اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران چیلنجوں سے نمٹنے میں شامی عوام اور قیادت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

واضح رہے کہ ایران میں 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد ایران اور شام کے درمیان دوستانہ تعلقات استوار ہوئے۔ 

2011 میں شام میں غیر ملکی حمایت یافتہ عسکریت پسندی کے خاتمے کے لئے ایران شام کی دعوت پر اس کی مدد کو پہنچا۔

شام، ایرانی فوجی مشیروں اور روسی جنگی طیاروں کی مدد سے داعش سمیت غیر ملکی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں اور دہشت گرد گروہوں سے اپنے کھوئے ہوئے زیادہ تر علاقوں کو واپس لینے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *