راہول گاندھی دانش علی کے گھر پہنچ گئے

[]

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوک سبھا رکن رمیش بدھوڑی نے بہوجن سماج پارٹی کے لوک سبھا رکن دانش علی کے ساتھ ایوان میں جوبرتاؤکیاہے وہ غیر مہذب، انتہائی شرمناک اور پارلیمنٹ کے وقار پر بدنما داغ ہے۔

گاندھی جمعہ کو بی ایس پی رکن پارلیمنٹ کی رہائش گاہ گئے اور ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے ایکس کیا، ’’ نفرت کے بازار میں محبت کی دکان۔

مسٹر علی سے ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے گاندھی نے کہا، “بی ایس پی ایم پی دانش علی جی سے ملنے ان کی رہائش گاہ پر پہنچا۔ کل بھرے پارلیمنٹ میں بی جے پی ایم پی رمیش بدھوڑی نے دانش علی جی کی توہین کی تھی، انہیں انتہائی غیر اخلاقی اور غیر پارلیمانی الفاظ کہے تھے اور بی جے پی کے دو سابق وزرا اس پر بے ہودہ انداز میں ہنستے رہے۔

گاندھی نے کہا، ’’ رمیش بدھوری کی یہ شرمناک اور چھوٹی حرکت ایوان کے وقار پر کلنک ہے۔ کانگریس پورے ملک کے ساتھ جمہوریت کے مندر میں نفرت کی ایسی ذہنیت کے سخت خلاف ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *