خواتین کیلے 33 فیصد تحفظات بل کو کابینہ کی منظوری

[]

دہلی: مرکزی کابینہ نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ مرکزی کابینہ نے قانون ساز اداروں میں خواتین کے لئے 33 فیصد ریزرویشن بل کو منظوری دے دی۔ پیر کی شام وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں مرکزی کابینہ نے اس بل کو منظوری دی۔اس سلسلے میں مرکزی وزیر پرہلاد سنگھ پٹیل نے خواتین ریزرویشن بل پر ٹویٹ کیا۔

 

 

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت خواتین کے ریزرویشن کا مطالبہ پورا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت میں خواتین کے ریزرویشن کے مطالبے کو پورا کرنے کی ہمت ہےاور کابینہ کی منظوری سے یہ ثابت ہو گیا ہے۔ اس موقع پر پرہلاد سنگھ نے اس بل کو منظور کرنے پر مودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں اس بل کو پیش کیا جائے گا۔

 

 

اس بل کے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں منظور ہونے کے بعد قانون ساز اداروں میں خواتین کو 33 فیصد تحفظ فراہم ہوگا۔پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے وقت اس اہم بل کی منظوری ترجیح بن گئی ہے۔ اگر یہ بل پارلیمنٹ میں منظور ہو جاتا ہے تو لوک سبھا اور ریاستی مقننہ میں خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن نافذ ہو جائے گا۔

 

 

یہ بل پہلی بار لوک سبھا میں 1996 میں ایچ آئی دیوے گوڑا کی سربراہی میں متحدہ محاذ کی حکومت نے پیش کیا تھا۔ بعد میں واجپائی بھی منموہن سنگھ کی حکومتوں کے دوران بھی یہ بل پیش کیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *