تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات پر تارک راما راؤ کا اہم بیان

[]

حیدرآباد: تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات اور ملک بھر میں بیک وقت انتخابات یعنی ون نیشن ون الیکشن پر بی آر ایس کے کارگزار صدر و وزیر آئی ٹی تارک راما راؤ راؤ نے اہم بیان دیا ہے۔

 

پرگتی بھون میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں تلنگانہ میں اسمبلی کے انتخابات شاید نہ ہوں اس کے چھ ماہ بعد انتخابات ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ اسمبلی انتخابات اپریل یا مئی کے مہینے میں ہو سکتے ہیں اور ہوسکتا ہے اکتوبر میں شاید نوٹیفکیشن جاری نہ ہو۔

 

کے ٹی آر نے کہا کہ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے بعد ہی اس سلسلے میں واضح صورتحال سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں انتخابات ہوں یا بیک وقت ملک بھر میں انتخابات ہوں بی آر ایس کو فائیدہ ہی ہوگا۔

 

کے ٹی آر نے مزید کہا کہ اگر بیک وقت انتخابات ہوتے ہیں تو اس عرصہ میں مزید چھ ماہ تک ان کی حکومت ہی کارگزار حکومت کے طور پر برقرار رہے گی، اس دوران مزید ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات پر عمل آوری کا موقع فراہم ہوگا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *