بی جے پی رہنماؤں پر طنز کرتے ہوئے اویسی نے کہا، ’’آپ لوگ (بی جے پی) ٹیوب لائٹ ہیں…اس طرح سے عدالت کو دھمکا رہے ہیں۔ کیا آپ کو پتہ بھی ہے کہ دفعہ 142 کیا ہے؟ اسے بی آر امبیڈکر نے تیار کیا تھا۔ بی جے پی دھوکہ بازی کر رہی ہے اور مذہبی جنگ کی دھمکی دے رہی ہے۔‘‘
دراصل دفعہ 142 کے نظم کے تحت سپریم کورٹ اپنے سامنے آئے کسی بھی معاملے میں مکمل انصاف دینے کا حق رکھتا ہے۔
اویسی نے وزیر اعظم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے آگے کہا، ’’مودی جی اگر آپ ان لوگوں کو نہیں روکیں گے تو ملک کمزور ہو جائے گا۔ ملک آپ کو معاف نہیں کرے گا اور کل آپ اقتدار میں نہیں رہیں گے۔‘‘
