بی جے پی کو جھارکھنڈ میں بڑا جھٹکا، سابق ریاستی صدر تالا مرانڈی جے ایم ایم میں شامل

تالا مرانڈی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر راج محل سیٹ سے امیدوار تھے لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شکست کے بعد انہوں نے جھارکھنڈ کی بوریو اسمبلی سیٹ سے انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کی لیکن پارٹی نے انہیں ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا۔ ماضی میں وہ بوریو سے بی جے پی کے ایم ایل اے بھی رہ چکے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب تالا مرانڈی نے بی جے پی کو خیرباد کہا ہو۔ اس سے قبل 2019 میں بھی انہوں نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی چھوڑ دی تھی اور آل جھارکھنڈ اسٹوڈنٹس یونین (اے جے ایس یو) میں شامل ہو گئے تھے۔ انہوں نے اے جے ایس یو کے ٹکٹ پر بوریو سے الیکشن لڑا تھا لیکن اس وقت بھی انہیں کامیابی نہیں ملی تھی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *