پولیو کا نیا انفیکشن

[]

اسلام آباد: پاکستان کے مشرقی پنجاب صوبہ کے دارالحکومت لاہور میں ایک اور جنگلی پولیو وائرس کے انفیکشن کی نشاندہی ہوئی ہے۔

ملک کی وزارت صحت نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ رواں سال لاہور میں پولیو کے چوتھے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں پولیو کے چار میں سے 3 کیسس افغانستان میں انفیکشن کے ایک گروپ سے جینیاتی طور پر منسلک ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال وزارت صحت نے 1700 نمونوں کی جانچ کی جن میں سے 22 یا تقریباً ایک فیصد میں جنگلی پولیو وائرس پایا گیا۔ 2023 میں اب تک دو بچے پولیو وائرس کے باعث فالج کا شکار ہو چکے ہیں۔

دونوں کیسس شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے جنوبی ضلع بنوں میں رپورٹ ہوئے، جو پولیو سے متاثرہ علاقہ ہے۔وزارت کے مطابق لاہور میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم جاری ہے اور اتوار تک جاری رہے گی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *