امریکی صدر جوبائیڈن کا نئی دہلی میں شاندار استقبال

[]

نئی دہلی، 8 ستمبر (اردولیکس)  کل ہفتہ سے قومی دارالحکومت دہلی میں شروع ہونے والی جی 20 کانفرنس  میں شرکت کے لئے امریکی صدر جوبائیڈن نئی دہلی پہنچ گئے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

جو بائیڈن آج شام یہاں پہنچے۔ پالم ایئر فورس ہوائی اڈے پر روڈ ٹرانسپورٹ ، ہائی ویز اور شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ نے ان کا استقبال کیا۔

 

جوبائیڈن اس کے بعد 7 لوک کلیان مارگ پر واقع وزیر اعظم کی رہائش گاہ پہنچے جہاں مسٹر مودی نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔ پہلے دونوں قائدین نے نجی طور پر غیر رسمی گفتگو کی۔ اس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔ وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ ان کی بات چیت میں کئی طرح کے امور شامل تھے اور ہندوستان اور امریکہ کے در میان تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *