[]
کارڈیف: انگلینڈ ٹسٹ کپتان بین اسٹوکس کے تعلق سے امکان ہے کہ اُن کے گھٹنے کی سرجری او ڈی آئی ورلڈکپ کے بعد ہوگی۔ اِس بارے میں اہم 5 میاچس کی سیریز جو آئندہ سال ہندوستان کے خلاف کھیلی جانے والی ہے، اُس میں اُن کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
جیسے ہی اہم آل راؤنڈر اسٹوکس کو جاریہ موسم گرما میں قدیم درد سے تکلیف کا احساس ہونے لگا، جس کے بعد انہوں نے ایشس کے آخری 3 میاچس میں ماہر بیاٹر کے طور پر کھیلا ہے اور یہ سلسلہ نیوزی لینڈ کے خلاف او ڈی آئی سیریز میں بھی برقرار رکھیں گے جب ورلڈکپ آئندہ ماہ ختم ہوجائے گا۔
اسٹوکس نے کہا کہ وہ طویل مدتی سرجری کی یکسوئی ورلڈکپ کے بعد کرنا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔ میں جانتا ہوں کہ کیا ہونے والا ہے۔
فی الحال میرے لئے ایسا سوچنے کا وقت نہیں ہے کہ میں کیا کرنے والا ہوں۔ اسٹوکس نے جمعرات کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے او ڈی آئی سے قبل اخباری نمائندوں کو یہ بات بتائی۔
میں نے بعض ماہرین کے ساتھ اچھا تبادلہئ خیال کیا ہے، اب یہ منصوبہ میرے سامنے ہے۔ میں آئندہ سال بھی موسم گرما میں آل راؤنڈر کی حیثیت سے کھیلنا چاہوں گا اور ورلڈکپ کے بعد اپنے گھٹنہ کے مسئلہ کی یکسوئی کروں گا۔