[]
روی کمار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کا آٹو کی پارکنگ کو لے کر اسی گلی میں رہنے والے کلدیپ ساہ نامی ایک شخص کے ساتھ تنازعہ چل رہا ہے۔ ڈی سی پی نے کہا کہ سبھی معاملے کی تصدیق کی گئی اور آٹو کی تلاشی بھی لی گئی جس میں کوئی بھی مشتبہ چیز نہیں ملی۔ اس کے علاوہ کلدیپ ساہ کے گھر پر اس سے پوچھ تاچھ بھی کی گئی۔ پوچھ تاچھ کرنے پر ساہ نے اعتراف کیا کہ اس نے یہ ٹوئٹ پوسٹ کیا ہے کیونکہ آٹو ڈرائیور نے اس کے گھر کے باہر آٹو پارک کیا تھا اور اس نے اسے کئی بار تنبیہ کی تھی کہ وہ اسے اس کے گھر کے باہر پارک نہ کرے۔ ڈی سی پی نے کہا کہ ساہ نے جی-20 اجلاس کی سیکورٹی کے سلسلے میں جھوٹ پر مبنی پوسٹ کیا، اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔