
حیدرآباد پرانے شہر کے دبیر پورہ فلائی اوور سے خاتون نے چھلانگ لگادی
حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر کے علاقہ دبیرپورہ میں آج رات ایک خاتون نے فلائی اوور سے چھلانگ لگادی۔
فوری ملی جانکاری کے مطابق خاتون کی شناخت طحہٰ کے طورپر کی گئی ہے اور ان کا تعلق ناگاباولی علاقہ سے بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون نے قریب ساڑھے 9 بجے کے بعد یہ انتہائی اقدام کیا۔ انتہائی اقدام کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کردیا۔