من مانی سنسر شپ کرنے کاالزام ، ایلون مسک کی کمپنی X کا حکومت ہند پر مقدمہ

بنگلورو (پی ٹی آئی) سوشل میڈیا کی بڑی کمپنی X (سابق ٹوئٹر) جو امریکی ارب پتی ایلون مسک کی ملکیت ہے‘ اس نے حکومت ہند کے خلاف کرناٹک ہائیکورٹ میں مقدمہ دائر کیاہے اور غیرقانونی طور پر مواد کو باقاعدہ بنانے اور من مانی سنسر شپ کو چالنج کیا ہے۔

اس نے انفارمشین ٹکنالوجی ایکٹ بالخصوص دفعہ 79(3) (b) کے استعمال اور قانون کی تشریح کو چالنج کیاہے۔ ایکس کا کہناہے کہ مذکورہ دفعہ سپریم کورٹ کی رولنگ کے مغائر ہے اور آن لائن آزادی اظہار کی اہمیت کو گھٹاتی ہے۔

اس درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ حکومت مذکورہ قانون کی ایک دفعہ کااستعمال کررہی ہے تاکہ مواد کو مسدود کرنے کامتوازی میکانزم تخلیق کیا جاسکے اور اس قانون کی دفعہ 69A میں بتائے گئے قانونی عمل کو پس پشت ڈالا جاسکے۔

وزارت اطلاعات و نشریات (آئی اینڈ بی) کے مطابق دفعہ 79(3) (b) آن لائن پلیٹ فارمس پر یہ لزو م عائد کرتی ہے کہ وہ عدالت کے حکم یا سرکاری اعلامیہ کی ہدایت کے مطابق غیرقانونی مواد کو ہٹائیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *