پرینکاچوپڑہ اور امرود بیچنے والی عورت کی خودداری  

پرینکاچوپڑہ اور امرود بیچنے والی عورت کی خودداری کی کہانی

ممبئی ۔ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے حال ہی میں ایک عام مگر دل کو چھو لینے والا واقعہ اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ یہ واقعہ ایک امرود بیچنے والی خاتون کی خودداری اور عزتِ نفس کی جیتی جاگتی مثال ہے جس نے اداکارہ کو بے حد متاثر کیا۔

 

پرینکا چوپڑہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی ہدایت کاری مشہور فلم ساز ایس ایس راجامولی کر رہے ہیں۔ آج انھوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انھوں نے اس واقعہ کا ذکر کیا جو ان کے دل کو چھو گیا۔

 

اداکارہ کے مطابق”میں ممبئی سے وشاکاپٹنم جاتے ہوئے گاڑی چلا رہی تھی۔ راستے میں ایک عورت کو میں نے امرود بیچتے دیکھا۔ مجھے کچے امرود بے حد پسند ہیں اس لیے میں نے گاڑی روکی اور اس عورت سے پوچھا کہ ان سب امرودوں کی قیمت کیا ہے؟ اس نے کہا 150 روپے،میں نے اسے 200 کا نوٹ دیا اور باقی پیسے رکھنے کو کہا کیونکہ میں سمجھ سکتی تھی کہ وہ اپنی روزی روٹی کے لیے محنت کر رہی ہے۔”

 

پرینکا نے‌حیرت‌کا اظہار کرتے ہوئے کہا لیکن اس عورت نے وہ پیسے اپنے پاس رکھنے کے بجائے تھوڑی دور جا کر دو مزید امرود توڑ کر ان کو دے دیے۔ یہ اس بات کی علامت تھی کہ وہ امداد لینے کے بجائے اپنی محنت کا صلہ چاہتی تھی۔

 

اداکارہ نے‌لکھا”یہ لمحہ میرے لیے بہت خاص تھا۔ میں نے اس عورت کی خودداری دیکھی اور بے حد متاثر ہوئی۔ میں چاہتی ہوں کہ میرے فالوورز اور پرستار بھی اس کہانی سے کچھ سیکھیں۔”

 

یہ واقعہ اس بات کی خوبصورت مثال ہے کہ حقیقی خودداری کا مطلب کسی کے سہارے پر جینا نہیں، بلکہ اپنی محنت پر یقین رکھنا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *