
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقہ میں کار نے ڈیوائیڈر کو ٹکر دے دی۔آج صبح کی اولین ساعتوں میں یہ حادثہ پیش آیا۔
کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیاجس کے نتیجہ میں یہ کارڈیوائیڈرسے ٹکراگئی۔
اس حادثہ کے ساتھ ہی کار کے ایربیلونس کھل گئے جس کے نتیجہ میں کارچلانے والا محفوظ رہا۔
بتایاجاتا ہے کہ کارچلانے والا حالت نشہ میں تھاجس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔
اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے حادثہ کی شکارکارکووہاں سے ہٹاتے ہوئے اس روٹ پر ٹریفک کو بحال کردیا۔