مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک خط بھیجا ہے، جس میں ایک نیا جوہری معاہدہ طے کرنے کے لیے دو ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔
امریکی ویب سائٹ اکسیوس نے باخبر ذریعے کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی صدر نے ایران کو ایک خط میں آگاہ کیا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ ایک نیا جوہری معاہدہ طے کرنے کے لیے تہران کے پاس صرف دو ماہ کا وقت ہے۔
یہ رپورٹ ممکنہ طور پر تہران کے خلاف واشنگٹن کے بڑھتے ہوئے دباؤ اور نفسیاتی جنگ کا حصہ ہو سکتی ہے۔ ایران پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ وہ موجودہ امریکی انتظامیہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کرے گا، جو زیادہ سے زیادہ دباؤ” کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
تہران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس پر کوئی عسکری دباؤ ڈالا گیا تو وہ پوری طاقت سے جواب دے گا۔