دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر سواریوں سے بھری بس پلٹی، ڈرائیور کی موت، 4 مسافر زخمی

گزشتہ دن دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر گاڑی کا ٹائر بدل رہے دہلی پولیس کے اے ایس آئی کالو رام مینا اور ان کی اہلیہ دھاپو دیوی کو ایک بے قابو گاڑی نے کچل دیا تھا، جس سے ان دونوں کی موت ہو گئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>سڑک حادثہ / یو این آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>سڑک حادثہ / یو این آئی</p></div>

سڑک حادثہ / یو این آئی

user

میوات: دہلی-ممبئی اکسپریس وے واقع جھمراوٹ گاؤں کے قریب رات کے تقریباً دو بجے دہلی کی طرف سے آ رہی سواریوں سے بھری بس پلٹ گئی۔ اس حادثے میں بس ڈرائیور کی موت ہو گئی جبکہ 4 دیگر مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک مہلوک ڈرائیور کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ نہ ہی ابھی تک کسی کی طرف سے شکایت مل پائی ہے۔ لاش کو شناخت کے لیے مانڈی کھیفا اسپتال کی مورچری میں رکھوا دیا گیا ہے۔

وہیں دہلی-ممبئی ایکسپریس وے واقع خان پور گھاٹی کے قریب نگینہ علاقے کے تحت ایک دوسرے سڑک حادثے میں پک اَپ چالک کی موت ہو گئی۔ آج صبح کریلا سبزی سے بھری پک اپ جئے پور کی طرف سے دہلی منڈی کے لیے جا رہی تھی۔

غور طلب رہے کہ دہلی-ممبئی ایکسپریس پر گزشتہ کچھ دنوں میں کئی سڑک حادثے پیش آچکے ہیں۔ پچھلے دنوں دہلی پولیس میں کام کر رہے اے ایس آئی کالو رام مینا اور ان کی اہلیہ دھاپو دیوی کی دردناک موت ہو گئی تھی۔ حادثہ الور کے رینی تھانہ علاقے میں ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کالو رام مینا کی کار کا ٹائر پنکچر ہو گیا تھا اور وہ اسے بدل رہے تھے۔ اسی دوران پیچھے سے آ رہی تیز رفتار گاڑی نے انہیں کچل دیا۔

جئے پور سے دہلی لوٹ رہے اے ایس آئی کالو رام مینا کی گاڑی ایکسپریس وے پر چینج نمبر 135 کے پاس پنکچر ہو گئی۔ کالو رام کار کا ٹائر بدل رہے تھے جبکہ ان کی اہلیہ دھاپو دیوی گاڑی میں بیٹھی تھیں۔ تبھی پیچھے سے آئی ایک بے قابو تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *