اسپیس کرافٹ کے ذریعہ 17 گھنٹے کا سفر کرنے کے بعد سنیتا ولیمس اور بُچ ولمور زمین پر لوٹیں گے۔ ہندوستانی وقت کے مطابق 19 مارچ کو خلائی جہاز زمین پر لینڈ کرے گا۔


خلا میں سنیتا ولیمس (فائل)، تصویرسوشل میڈیا
اسپیس ایکس کا خلائی جہاز ڈریگن اب بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے الگ یعنی اَن ڈاک ہو چکا ہے۔ اس اسپیس کرافٹ کے ذریعہ 17 گھنٹے کا سفر کرنے کے بعد خلائی مسافر سنیتا ولیمس اور بُچ ولمور زمین پر لوٹیں گے۔ ان دونوں خلا بازوں کا زمین پر بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ ان کی سلامتی کے ساتھ واپسی کے لیے دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔
سنیتا ولیمس اور بُچ ولمور نے گزشتہ سال 5 جون کو اسٹارلائنر سے آئی ایس ایس کے لیے اڑان بھری تھی۔ وہاں آٹھ دن گزارنے کے بعد ان کی واپسی ہونی تھی لیکن جہاز میں خرابی کی وجہ سے وہ دونوں وہیں پھنس گئے۔
‘ناسا’ نے بتایا ہے کہ موسم کی حالت کو دیکھتے ہوئے اسپلیش ڈاؤن کی جگہ کا تعین کیا جائے گا۔ یہ جہاز کی واپسی کا متوقع وقت ہے۔ ہندوستانی وقت کے مطابق 19 مارچ کو جب خلائی مسافر سنیتا ولیمس کی واپسی ہوگی تو وہ خلا میں کُل 286 دن گزار چکی ہوں گی۔ اس کے ساتھ ہی وہ ایک سفر میں تیسرے سب سے زیادہ دنوں تک آئی ایس ایس میں گزارنے والی خاتون خلا باز ہو جائیں گی۔ اس معاملے میں پہلے پائیدان پر 328 دنوں کے ساتھ کرسٹینا کوچ ہیں وہیں پگی ویٹسٹن 289 دنوں دنوں خے ساتھ دوسرے مقام پر ہیں۔
آئی ایس ایس میں ایک بار میں سب سے زیادہ 371 دن خلاباز فرینک روبیو نے بتائے ہیں۔ کل ملاکر سب سے زیادہ دن گزارنے کا ریکارڈ 675 دنوں کے ساتھ پگی ویٹسٹن کے پاس ہے۔ خلا میں چہل قدمی کا ریکارڈ سوشان ہیمس اور جیمس ووس کے پاس ہے۔ ان دونوں نے ایک بار 8 گھنٹے 56 منٹک تک ‘اسپیس واک’ کیا تھا۔ سنیتا ولیمس نے اب تک 9 مرتبہ ‘اسپیس واک’ کیا ہے۔ اس دوران انہوں نے 62 گھنٹے 6 منٹ اسپیس واک میں گزارے ہیں۔ اس معاملے میں وہ پہلے مقام پر ہیں۔