مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکہ نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر ایک نئی فضائی حملوں کی لہر شروع کر دی ہے جس کے نتیجے میں شہر کے جنوبی علاقوں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے النہدین کے علاقے میں صدارتی محل پر تین حملے کیے۔
یمنی چینل المسیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے صنعا کے ضلع بنی حشیش کو بھی نشانہ بنایا۔
المسیرہ کی ایک اور رپورٹ کے مطابق الحدیدہ کے ضلع باجل میں واقع الحبشی آئرن فیکٹری کو امریکی فضائیہ نے بارہ مرتبہ نشانہ بنایا، جس سے فیکٹری کو شدید نقصان پہنچا ہے۔