سعودیہ میں 15 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین حراست میں

[]

ریاض: سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے کے دوران 15 ہزار 351 غیر قانونی تارکین کو حراست میں لے لیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے بتایا کہ غیر قانونی تارکین کی یہ گرفتاریاں 24 اگست سے 30 اگست 2023 کے درمیان عمل میں لائی گئی ہیں۔

غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کے مطابق کل گرفتار شدگان میں سے 9124 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ 4284 گرفتار کئے گئے تارکین سرحدی قانون کی خلاف ورزیوں میں ملوث تھے، جبکہ 1943 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔

کمیٹی نے بتایا کہ مذکورہ عرصے کے دوران 579 افراد کو حراست میں لیا گیا جو ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

دوسری جانب سعودی عدالت نے مالی غبن کے مرتکب 11پاکستانیوں کو قید اور ملک سے بے دخل کرنے کی سزا سنادی۔پبلک پراسیکیوشن کے مطابق 11رکنی پاکستانی گروہ نے متعدد مرتبہ دھوکے سے بینک صارفین کے اکاؤنٹس سے رقوم نکلوائیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *