ناگپور تشدد: محال کے بعد ہنسپوری علاقے میں رات گئے ہنگامہ، مشتعل ہجوم نے کئی گاڑیوں کو جلایا

واضح رہے کہ اورنگ زیب کے مقبرے پر تنازع کے درمیان پیر کی شام مہاراشٹر کے ناگپور کے محال علاقے میں دو گروپوں کے درمیان پرتشدد تصادم ہوا۔ اس دوران شرپسندوں نے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ انہوں نے پتھراؤ کیا اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ پتھراؤ سے کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ناگپور میں پرتشدد جھڑپوں کے سلسلے میں امن کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری اس صورتحال میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم پولیس انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور شہری ان کے ساتھ تعاون کریں۔ دیویندر فڑنویس نے کسی بھی افواہ پر یقین نہ کرنے اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔( بشکریہ  نیوز پورٹل ’آج تک‘)

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *