مہاراشٹر کانگریس کے صدر ہرشوردھن سپکال نے ریاستی حکومت اور وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ ناگپور میں پیش آیا تشدد ریاست کے محکمہ داخلہ کی ناکامی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے وزراء جان بوجھ کر اشتعال انگیز بیانات دے رہے تھے، جس کے نتیجے میں یہ واقعہ رونما ہوا۔
کانگریس رہنما نے کہا، “ناگپور میں تشدد، پتھراؤ اور آگ زنی مہاراشٹر کے محکمہ داخلہ کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ریاستی وزراء معاشرے میں تشدد بھڑکانے کے لیے اشتعال انگیز بیانات دے رہے تھے۔ ناگپور میں ان کی کوششیں کامیاب ہو گئیں۔”