تلنگانہ و آندھراپردیش کا ام المدارس 61 سالہ قدیم دینی ادارہ مدرسہ بیت العلوم سریاپیٹ کو مالی تعاون کی اپیل

تلنگانہ و آندھراپردیش کا ام المدارس 61 سالہ قدیم دینی ادارہ مدرسہ بیت العلوم سریاپیٹ کو مالی تعاون کی اپیل سرزمین سریاپیٹ پر آج سے نصف صدی قبل ایک درویش فاضل دیوبند جن کا اسم گرامی حضرت مولانا عبد العزیز رحمت اللہ علیہ ہے بنجر زمین سریاپیٹ میں مدرسہ بیت العلوم کے نام سے دینی مدرسہ کا سن 1964 میں سنگ بنیاد رکھا اس وقت تلنگانہ و آندھراپردیش بشمول حیدرآباد کے جامعہ نظامیہ سمیت تین یا چار مدارس اسلامیہ قائم تھے حضرت مولانا عبد العزیز صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے سریاپیٹ میں جو دینی پودہ لگایا الحمدللہ اللہ نے پورے تلنگانہ و آندھراپردیش کے لیے ایسا قبول کیا سیکڑوں کی تعداد میں تلنگانہ و آندھراپردیش اور پڑوسی ریاستوں سے طلباء فارغ ہوکر ملک و بیرون ملک بالخصوص سعودی عربیہ شکاگو واشنگٹن اور دیگر ممالک میں بیت العلوم سریاپیٹ سے علم دین حاصل کرنے والے طلباء کلیدی مقامات پر دینی خدمت پر فائز ہے حضرت مولانا عبد العزیز صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی شخصیت ایک جید عالم دین جو دارالعلوم دیوبند کے فاضل تھے دارالعلوم دیوبند کے رکن شوریٰ تھے ناظم مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھراپردیش کے علاوہ جمعیت العلماء تلنگانہ و آندھراپردیش کے سرپرست تھے تلنگانہ و آندھراپردیش کے سیکڑوں مدارس اسلامیہ کے حضرت والا سرپرست تھے پورے ملک میں حضرت والا کی شخصیت صاحب الرائے مانی جاتی تھیں مدرسہ بیت العلوم سریاپیٹ میں 60 طلباء ہاسٹل میں مقیم ہے جن کی کفالت مکمل مدرسہ کے ذمے ہے جانشین عزیز ملت و ناظم مدرسہ بیت العلوم سریاپیٹ مولانا سعید المظفر اطہر صاحب مظاھری نے مدرسہ کے تعلیمی و تربیتی ترقی کے لیے مخلصانہ تعاون کی ضرورت ہے اہل خیر حضرات سے گزارش ہے کہ خصوصی تعاون فرماکر عند اللہ ماجور ہوں اور مدرسہ کو اپنے مخصوص دعاؤں میں یاد رکھیں رابطہ کے لیے موبائل نمبر 9494348188

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *