ایران نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے، ایرانی صدر

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور آرمینیا کے وزیر اعظم نیکول پشینیان نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان امن معاہدہ سمیت قفقاز کے علاقے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ 

پزشکیان نے دونوں ہمسایہ ممالک کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

اس دوران آرمینیا کے وزیر اعظم نے ایراون اور باکو کے درمیان طے پانے والے مذاکرات کے عمل کی وضاحت کرتے ہوئے اس معاہدے کے حصول میں ایران کے کردار اور حمایت کو سراہا۔

 انہوں نے آرمینیا اور ایران کے درمیان  تعلقات میں ترقی کے لئے صدر پزشکیان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے مشترکہ عزم پر زور دیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *