اگر ہم امریکہ سے ڈرتے تو غزہ کے ساتھ کھڑے نہ ہوتے، یمنی رہنما

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی انصار اللہ کے سینئر عہدیدار نصرالدین عامر نے واضح کیا کہ اگر ہم امریکہ سے ڈرتے تو غزہ کے ساتھ کھڑے نہ ہوتے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم خدا کی راہ میں مرنے سے ڈرتے تو ہم جہاد کا انتخاب نہ کرتے۔

عامر نے مزید کہا کہ امریکہ اور اس ملک کے اقتدار پر قابض صہیونی عناصر غزہ کے باشندوں کے نسل کشی پر تلے ہوئے ہیں اور یمن کے خلاف فوجی کاروائی کا مقصد اسے غزہ کی حمایت سے روکنا ہے۔ 

 واضح رہے کہ امریکی طیاروں نے گذشتہ رات یمن کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، تاہم یمن نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی مسلح افواج اس جارحیت کا مناسب جواب دیں گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *