’ناتھورام گوڈسے سے بہتر تھے اورنگ زیب‘، کیا اب سوامی پرساد موریہ کے بیان پر بھی شروع ہوگا تنازعہ؟

اورنگ زیب کی تعریف پر مبنی ابو عاصم اعظمی کے بیان نے گزشتہ کئی دنوں سے ہنگامہ برپا کیا ہوا ہے۔ حالت یہ ہو گئی ہے کہ سماجوادی پارٹی لیڈر ابو اعظمی کے بیان سے پیدا حالات کو دیکھتے ہوئے مہاراشٹر میں اورنگ زیب کی قبر پر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ اس درمیان بی جے پی حکومت میں کابینہ وزیر رہے سوامی پرساد موریہ نے ابو عاصم اعظمی کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے خود ایسا بیان دے دیا ہے جس پر تنازعہ بڑھنے کے اندیشے پیدا ہو گئے ہیں۔ انھوں نے بی جے پی پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ناتھورام گوڈسے سے بہتر تھے اورنگ زیب‘‘۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *