
حیدرآباد: آندھرا پردیش میں ایس ایس سی امتحانات پیر سے شروع ہوں گے۔ یہ امتحانات صبح9.30 بجے سے دوپہر 12.45بجے تک ہوں گے اور 16دن تک جاری رہیں گے۔
ریاست بھر سے مجموعی طور پر 6,49,275 طلبہ امتحان میں شرکت کریں گے۔ محکمہ تعلیمات نے 3,450 امتحانی مراکز قائم کیے ہیں اور امتحانات کے پرامن انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے، حکام نے امتحانی مراکز میں طبی عملہ تعینات کرنے سمیت خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔
طلبہ کوامتحانی مراکز تک سفر کی سہولت فراہم کرنے آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (اے پی ایس آر ٹی سی) نے خصوصی بسوں کا انتظام کیا ہے۔ اے پی ایس آر ٹی سی حکام نے اعلان کیا ہے کہ طلبہ اپنے ایس ایس سی ہال ٹکٹ دکھا کر کسی بھی اے پی ایس آر ٹی سی بس میں مفت سفر کر سکتے ہیں۔