سنبھل کے بعد بریلی میں بھی نماز جمعہ کا وقت تبدیل (ویڈیو)

بریلی (آئی اے این ایس) آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے جمعرات کے روز کہا کہ اترپردیش کے سنبھل میں ہولی کے جشن کے لئے جاری کی گئی اڈوائزری کی مطابقت میں شہر کی تمام مساجد سے کہا گیا ہے کہ وہ حسب معمول 12 بجے دن کے بجائے 2:30 بجے دن نماز ِ جمعہ ادا کریں۔

شہاب الدین رضوی بریلوی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نماز کے اوقات 12 بجے سے 2:30 بجے دن منتقل کرنے کا فیصلہ ہولی اور رمضان کے جمعہ کے ایک ساتھ واقع ہونے کے پیش نظر لیا جارہا ہے۔ مسلم علماء اور ائمہ کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارہ کو یقینی بنانے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کیونکہ دونوں برادریاں اپنے اپنے تہوار منارہی ہیں اور اشرار گڑبڑ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ ہولی اور نماز ِ جمعہ پرامن اور خوشگوار ماحول میں منائے جائیں گے۔ سنبھل کی شاہی جامع مسجد نے اعلان کیا ہے کہ 14 مارچ کو نماز جمعہ کا وقت ہولی تقاریب کی وجہ سے 2:30 بجے مقرر کیا گیا ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *