جگتیال کے سینئر صحافی مرزا فضل اللہ بیگ قلعہ عیدگاہ کمیٹی کے جنرل سکریٹری مقرر

صدر مجلس جگتیال و چیرمین عیدگاہ قلعہ محمد یونس ندیم نے آج شام ایک اہم اجلاس میں سینئر صحافی مرزا فضل اللہ بیگ کو قلعہ عیدگاہ کمیٹی کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر کمیٹی کے دیگر معزز اراکین، سماجی کارکنان اور صحافی حضرات موجود تھے۔

 

مرزا فضل اللہ بیگ، جو کہ روزنامہ اعتماد کے ضلع اسٹاف رپورٹر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، نے صحافت کے میدان میں کافی شہرت حاصل کی ہے۔ وہ اپنی بے باک رپورٹنگ، غیر جانبدار صحافتی انداز اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔ علاوہ ازیں، وہ ایم ایم ٹورس اینڈ ٹراویلس کے اونر بھی ہیں، جو کہ عمرہ کے شعبے میں ایک معروف نام ہے۔

 

اس موقع پر صدر مجلس محمد یونس ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرزا فضل اللہ بیگ کی صحافتی تجربہ اور سماجی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں قلعہ عیدگاہ کمیٹی کا جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مرزا فضل اللہ بیگ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیتے ہوئے کمیٹی کو مضبوط اور فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

 

مرزا فضل اللہ بیگ نے اس موقع پر اپنی تقرری پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری کو نہایت سنجیدگی سے نبھائیں گے اور کمیٹی کی بہتری، عوامی مسائل کے حل اور عیدگاہ سے متعلق انتظامات میں پوری دیانتداری سے کام کریں گے۔

 

اس اجلاس میں موجود معزز شخصیات نے بھی مرزا فضل اللہ بیگ کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *